کولمبیا: دو ہفتے قبل کولمبیا میں کریش ہونے والے جہاز میں سوار چار بچے ایمازون کے جنگل سے زندہ مل گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کو کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بچے ملنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’ملک کے لیے خوشی کا موقع‘ قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’فوجی اہلکاروں نے کافی مشکلات کے بعد بچوں کو تلاش کیا۔‘،جہاز کریش ہونے کے بعد حکام کی جانب سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں کو تلاش کے کام پر لگایا گیا تھا جن کو سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل تھی۔یہ چھوٹے بچے اس جہاز میں سوار تھے جو یکم مئی کو گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بچے لاپتہ تھے۔ریسکیو اہلکاروں کو یقین تھا کہ بچے زندہ ہیں۔ ان کی عمریں چار، 9 اور 13 برس ہیں جبکہ ایک 11 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے جنگل کے جنوبی حصے کیکویٹا میں ادھر اُدھر پھر رہے تھے