کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے ہندوتوا کا ایجنڈا چلانے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ گاندھی جی کو گولی مارنے والا ہندوتوادی تھا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تمام ہندوتواسٹ سمجھتے ہیں کہ گاندھی اب زندہ نہیں ہیں لیکن وہ آج بھی زندہ ہیں۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیاہے کہ ایک ہندوتوادی نے گاندھی جی کو گولی مار دی۔ تمام ہندوتواوادی سمجھتے ہیں کہ گاندھی جی نہیں رہے..جہاں سچ ہے، باپو وہیں زندہ ہیں۔30 جنوری 1948 کو شام 5 بج کر 17 منٹ پر ناتھورام گوڈسے نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ نئی دہلی کے برلا ہاؤس میں پوجاکرنے جا رہے تھے۔ اسی وقت ناتھورام گوڈسے وہاں پہنچا اور پہلے باپو کے پاؤں چھوئے، پھر اپنے ساتھ کھڑی خاتون کو ہٹایا اور اپنے نیم خودکار پستول سے ایک کے بعد ایک تین گولیاں مار کر اسے ہلاک کردیا۔