شمس آباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک نوجوان کا فون پھٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد مسعود 25 سالہ نوجوان جمعہ کی نماز قطب شاہی مسجد بس اسٹانڈ شمس آباد میں ادا کر کے باہر نکلتے ہی پتلون کے جیب میں رکھا ہوا فون اچانک گرم ہوگیا اور اس نوجوان نے فوراً جیب سے فون باہر نکالا تو فون سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا ۔ فوراً اس نے فون کو نیچے پھینک دیا اور فون کو ایک پانی کے جگ میں ڈال دیا ۔ جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ یہ پورا واقعہ مقامی نوجوانوں نے اپنے سیل فون میں ریکارڈ کرلیا ۔ محمد مسعود اس حادثہ میں محفوظ رہ گیا ۔۔ ش