کولکتہ۔ انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے باقاعدہ کپتان شریاس ایر کی چوٹ اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کو تقویت دینے کے لیے ٹیم میں شامل کیا۔ ٹیم نے انہیں 2.8 کروڑ کے عوض اپنی صفوں میں شامل کیاہے ۔ٹیم نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا رائے جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنے آئی پی ایل ہوم گیم کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں ۔ دو بارکے آئی پی ایل چمپئنزکو زخمی کھلاڑیوں کا بڑا دھکا لگا جب کپتان ایرکمر کی چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن کے لیے باہر ہوگئے، دوسری جانب شکیب نے ذاتی اور قومی وابستگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے سے دستبرداری اختیار کی۔