جیش کے سربراہ کو ’’مسعود اظہرجی ‘‘ کہنے پر راہول کے خلاف مقدمہ

   

مظفر پور(بہار) ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف بہار کی ایک عدالت میں آج جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر جی قرار دینے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ نئی دہلی میں کانگریسی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے جیش محمد کے سربراہ کو ’’مسعود اظہر جی‘‘ کہتے ہوئے مخاطب کیا تھا جس پر کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس اور اس کے صدر کو دہشت گردوں سے محبت ہے ۔