نئی دہلی: اتردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کل دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج اعظم خان کی عیادت کے لیے پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک گفتگو ہوئی۔ غور طلب ہے کہ اعظم خان گزشتہ چار دنوں سے دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں بھرتی ہیں۔ ہسپتال ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اعظم خان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ انہیں اتوار کو معمول کی صحت کی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

