جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو22 اپریل کو سزا سنائے جانے کا امکان

   


یروشلم : قابض اسرائیلی عدالت نے گذشتہ برس جیل سے فرار ہونے والے 6فلسطینی قیدیوں کے خلاف جاری ٹرائل کا 22 اپریل کو فیصلہ سنانے کا اشارہ دیدیا۔ اسرائیلی پراسیکیوشن نے 6فلسطینیوں یعقوب قادری، ایھم کممجی، محمود العارضہ،مناضل انفیعات، محمد العارضہ، اور زکریا الزبیدی کے جیل سے فرار کے بعد دوبارہ پکڑے جانے پران کے خلاف مقدمہ چلایا۔پراسیکیوشن نے جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کو اضافی سزائیں دینے کی درخواست کی ہے،ادھرفلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت نے مزید سزائیں سنانے کے حوالے سے وکلا فاع اور اسیران کا موقف بھی سنا ہے۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے تمام قیدیوں نے جیل سے فرار پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اس اقدام پر کوئی پشیمانی نہیں۔