اجمیر۔راجستھان میں اجمیر کے سینٹرل جیل انتظامیہ نے موبائل ملنے کے معاملے میں آج دو قیدیوں کے خلاف سیول لائنس تھانے میں معاملہ درج کرایا۔سیول لائنس تھانہ پولیس ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کی جانب سے دی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ 18 نومبر کی رات گیارہ بجے تلاشی کے دوران بیرک نمبر 18 میں جیل گارڈ لیکھراج مالی کو قیدی نیتیش اور جتیندر کے پاس سے دو موبائل برآمد ہوئی جسے جیل انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی،لیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی گئی۔