جیوتی ملہوترا گرفتار‘پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام

   

چندی گڑھ ۔17؍مئی (ایجنسیز )پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ہریانہ کے ہسار کی رہنے والی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلافمختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں جیوتی سمیت اب تک پنجاب کے ملیر کوٹلہ اور ہریانہ سے کْل 6 پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جیوتی ملہوترا پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کر رہے دانش نامی شخص کے ساتھ رابطہ میں تھی اور دانش نے اسے کئی بار پاکستان بھی بھیجا تھا۔ واضح ہو کہ جیوتی ملہوترا اپنا ’ٹریول چینل‘ چلاتی ہے۔ وہ کئی بار پاکستان گئی تھی اور کئی خفیہ معلومات پاکستان میں شیئر بھی کر رہی تھی۔2023 میں پاکستانی ویزا حاصل کرنے وہ پاکستانی ہائی کمیشن دہلی گئی تھی جہاں اس کی ملاقات احسان الرحمن عرف دانش سے ہوئی تھی۔ اس نے دانش کا موبائل نمبر لے لیا تھا اور پھر اس سے بات کرنے لگی تھی۔