نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) محصول اشیاء و خدمات ( جی ایس ٹی ) کی وصولی ماہ ستمبر میں گذشتہ سال کی اس مدت کی وصولی کے مقابلہ میں 2.7 فیصد تک گھٹ کر 91,916 کروڑ ہوگئی ۔یہ 19مہ میں سب سے کم ترین وصولی تھی ۔ ماہ اگست میں 98,702 کروڑ روپئے ٹیکس کے مد میں وصول ہوئے تھے اور اس سے ایک ماہ قبل یہ رقم1.02کروڑ روپئے تھی ۔ 30ستمبر تک اگست کے جی ایس ٹی کے جو تختہ جات داخل کئے گئے وہ جملہ 75.94لاکھ تھے جب کہ ماقبل مہینے میں 75.80 لاکھ تختہ جات داخل کئے گئے ۔