جی ایس ڈی پی شرح نمو میں تلنگانہ کو 13 واں مقام

   

ٹاملناڈو پہلے مقام پر ۔ آندھرا پردیش کو دوسرا مقام ، مرکزی حکومت کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ جی ایس ڈی پی شرح نمو کے معاملے میں 13 واں مقام حاصل کیا ۔ وہی فی کس آمدنی میں اضافے کے ساتھ 11 ویں مقام پر پہونچ گیا ہے ۔ مرکزی وزارت اعداد و شمار نے مالیاتی سال 2024-25 سے متعلق جی ایس ڈی پی اور فی کس آمدنی میں اضافے کی تفصیلات جاری کی ہے جس میں 18 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی شرح نمو کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ کی جی ایس ڈی پی ، مستقل قیمتیں 8,16,834 کروڑ ہے اور شرح نمو 6.79 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ اس اعتبار سے تلنگانہ کو 13 واں مقام حاصل ہوا تاہم موجودہ قیمتوں پر جی ایس ڈی پی 16,12,579 کروڑ روپئے ہے ۔ شرح نمو 10.12 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ اس شرح نمو میں تلنگانہ 14 ویں مقام پر ہے ۔ ریاست کی فی کس آمدنی 3,79,751 ہے جب کہ شرح نمو 9.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس ترقی کی شرح میں ریاست 11 ویں نمبر پر ہے ۔ تلنگانہ میں جی ایس ڈی پی کی شرح نمو سال 2023-24 میں مستقل قیمتوں پر 6.9 فیصد ریکارڈ تاہم آئندہ سال 2023-24 میں یہ بڑھ کر 7.4 فیصد تک پہونچ گئی ۔ تازہ ترین طور پر سال 2024-25 میں دوبارہ کم ہو کر 6.79 فیصد ہوگئی ۔ موجودہ قیمتوں پر سال 2023-24 میں ریاست کی جی ایس ڈی پی 14.64 لاکھ کروڑ روپئے اور ترقی کی شرح 11.9 فیصد ہے ۔ اس معاملے میں ریاست تیسرے مقام پر ہے ۔ تاہم سال 2024-25 میں موجودہ قیمتوں پر جی ایس ڈی پی کی شرح نمو کم ہو کر 10.12 فیصد ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے 14 ویں مقام تک پہونچ گئی ۔ جب کہ مستقل قیمتوں پر جی ایس ڈی پی کی شرح نمو کے معاملے میں تاملناڈو پہلے اور آندھرا پردیش دوسرے نمبر پر ہے ۔ آندھرا پردیش سال 2024-25 میں 8.22 فیصد شرح نمو کے ساتھ فی کس آمدنی میں اضافے کے لحاظ سے دوسرے اور فی کس آمدنی میں اضافے کے لحاظ سے تیسرے مقام پر ہے جس پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔۔ 2