جی ایچ ایم سی انتخابات بیالٹ پیپر یا الکٹرانک مشینوں پر؟

   

اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کو مکتوب روانہ کرکے 30ستمبر سے قبل رائے طلب کی
حیدرآباد : اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی کے انتخابات بیالٹ پیپر یا الکٹرانک ووٹنگ دنوں میں سے کسی ایک پر کرانے کی رائے طلب کرتے ہوئے 30 ستمبر کے بعد موصول ہونے والی تجاویز کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیاہے ۔ نومنتخب اسٹیٹ الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے آج جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ ووٹر لسٹ کی تیاری وارڈس کے ریزرویشن ، کورونا بحروان کے دوران منعقد ہونے والے انتخابی چیلنجس کے علاوہ دوسرے اُمور کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ 10فبروری 2021ء کو موجودہ جی ایچ ایم سی کی میعاد مکمل ہورہی ہے ۔ اس سے قبل انتخابی عمل کو مکمل کرنا ضروری ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں سے اجلاس طلب کرنے کے بعد اسٹیٹ الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے ریاست کے تمام سیاسی جماعتوں کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے اُن سے تجاوز طلب کی ہے کہ کووڈ 19کے پیش نظر انتخابات بیالٹ پیپر کے ذریعہ منعقد کیا جائے یا پھر الکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے منعقد کی جائے ۔ اس پر 30ستمبر سے قبل اپنی رائے پیش کردیں ۔ اس کے بعد وصول ہونے والی رائے کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔