جی ایچ ایم سی نے 5 تجارتی اداروں کو مہربند کردیا

   

حیدرآباد 29 جنوری ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی کے ڈائرکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ویجیلنس و ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے آج شہر میں پانچ تجارتی اداروں کو مہربند کردیا ۔ امیر پیٹ میں ایک شاپنگ مال ‘ جوبلی ہلز میں ایک فلم پروڈکشن و ڈسٹریبیوشن کمپنی ‘ مادھا پور میں ایک اور فلم پروڈکشن کمپنی ‘ عابڈز میں ایک تعمیراتی فرم اور میاں پور میں ایک دواخانہ کو پہلے سے عائد کردہ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر آج مہربند کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی جانب سے جی ایچ ایم سی کی اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور ان پر 2.1 لاکھ سے 38 لاکھ روپئے تک کے جرمانے عائد کئے گئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی جانب سے اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس کی وجہ سے ان پر جرمانے عائد کئے گئے تھے ۔ انہوں نے جرمانے عائد نہیں کئے جس پر آج انہیں مہربند کردیا گیا۔