جی سکھیندر ریڈی کی چیف منسٹر سے ملاقات ‘ کابینہ میں شمولیت ممکن

   

حیدرآباد 20 اگسٹ ( این ایس ایس ) قانون ساز کونسل کیلئے منتخب ہونے کے بعد جی سکھیندر ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو سے پرگتی بھون میں ملاقات کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے انہیں یہ موقع دئے جانے پر اظہار تشکر کیا ۔ چیف منسٹر نے ان بغلگیر ہوتے ہوئے مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ سکھیندر ریڈی کو کابینہ میں شامل کیا جائیگا اور اسی تیقن کے بعد انہیں ایم ایل سی امیدوار بنایا گیا تھا ۔ سکھیندر ریڈی کا قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ انتخاب کل ہی عمل میں آیا تھا ۔ کانگریس اور بی جے پی نے ایم ایل سی انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا کیونکہ ان کے پاس درکار تعداد نہیں تھی ۔