جی 7 اجلاس میں شرکت کیلئے جے شنکر کی فرانس روانگی

   

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر جمعرات کو فرانس جا رہے ہیں جہاں وہ ‘ایبے ڈیس واکس ڈی سیرنے ‘ میں جی 7 گروپ کے ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور جین نول باروٹ کی دعوت پر شراکت دار ممالک کے ساتھ جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے ۔ ڈاکٹر جے شنکر کی اس اجلاس کے دوران رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے ۔