واشنگٹن، 17 جون (یو این آئی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مقررہ وقت سے پہلے جی 7 سربراہی اجلاس چھوڑ کر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن واپس آ رہے ہیں۔سی این این نیوز چینل نے منگل کو اپنی رپورٹ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے دن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا میں جی 7 سربراہی اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ہی چھوڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے پہلے ہی امریکی قومی سلامتی کونسل کو وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں میٹنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔
