نئی دہلی: شمالی دہلی سے جمعہ کو ایک شخص کو سوشل میڈیا پر جھوٹا الرٹ پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک آٹو رکشہ آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پرگتی میدان علاقے کی طرف لے جا رہا تھا۔ پرگتی میدان کا علاقہ نئی دہلی ضلع کے تحت آتا ہے، جسے جی20 اجلاس کیلئے کنٹرولڈ زون 1 قرار دیا گیا ہے اور اس علاقے میں گاڑیوں پر پابندیاں عائد ہیں۔پولیس کے مطابق جمعہ کو بھلسوا ڈیری کے ایک رہائشی نے ایکس پر ایک آٹو رکشہ کے بارے میں غلط الرٹ پوسٹ کیا جو مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پرگتی میدان علاقہ کی طرف لے جا رہا تھا۔پولیس نے اس شخص کو عوام میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔بم دھمکی کی خبر پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس کی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے عوام میں غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔