جے این ٹی یو سے ٹی ایس ایمسٹ 2019 منعقد ہوگا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 اپریل (این ایس ایس) جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (JNTUH) کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں یونیورسٹیز اور خانگی غیر امدادی اور ملحقہ پروفیشنل کالجس میں تعلیمی سال 2019-20 میں انجینئرنگ، اگریکلچر، فارمیسی، انڈر گریجویٹ پروفیشنل کورسیس میں داخلوں کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن (TSCHE) کی جانب سے ٹی ایس ایمسیٹ 2019 منعقد کیا جائے گا۔ ٹی ایس ایمسیٹ 2019 جو ایک کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (CBT) ہے، گزشتہ سال شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ٹی ایس ایمسیٹ 2019 ء میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے فائدہ کے لئے 17 تا 25 اپریل بیداری میٹنگس کا پروگرام ہے۔ دیہی علاقوں کے امیدواروں کے فائدہ کے لئے اضلاع میں بیداری میٹنگس کے مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد امیدواروں میں سی بی ٹی پروسیجرس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ چنانچہ 16 اپریل کو میدک جے این ٹی یو ایچ کالج آف انجینئرنگ ، سلطان پور ، 17 اپریل کو ورنگل، واگیلوی کالج آف انجینئرنگ، 18 اپریل کو ورنگل ایس آر انجینئرنگ کالج ، 19 اپریل کو نلگنڈہ سوامی رامانند ترتھا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، 20 اپریل کو کھمم سورنا بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کھمم انویوس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، 22 اپریل کو نظام آباد وجئے اورل انجینئرنگ کالج، 23 اپریل کو عادل نالندہ ڈگری اینڈ پی جی کالج اور محبوب نگر جئے پرکاش نارائن کالج آف انجینئرنگ اور 25 اپریل کو کریم نگر سری چیتنیہ کالج آف انجینئرنگ میں بیداری پروگرامس ہوں گے۔