حیدرآباد : /5 جنوری (پریس نوٹ) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (جے این ٹی یو) نے موجودہ بیاچ کے طلباء کیلئے مطلوبہ اقل ترین حاضری سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح یونیورسٹی نے آئندہ ہونے والے یونیورسٹی کے آخری امتحانات میں طلباء کو شرکت کی اجازت دیدی ہے ۔ اس فیصلہ کا اطلاق موجودہ بی ٹیک ، بی فارم ، ایم ٹیک ، ایم فارمیسی ، ایم بی اے اور ایم سی اے سمسٹر امتحانات کے علاوہ فارم ڈی اور فارم ڈی (پی بی) سال آخر کے امتحانات کیلئے ہوگا ۔ کورونا وائرس کی وباء اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی نے گزشتہ امتحانات کی طرح سوالیہ پرچہ کے طریقہ کار کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔