جے این ٹی یو میں طلبہ کے درمیان تصادم، آٹھ طلبہ گرفتار

   

شمس آباد ۔ 5 ستمبر (سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی حیدرآباد میں منجیرا اور گوتمی ہاسٹلز کے رہائشیوں کے درمیان تصادم کے بعد آٹھ طلباء کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور دیگر تین طلباء کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کوکٹ پلی ڈی سی پی ریتی راج نے بتایا کہ دو طلباء کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد یہ گروپ تصادم میں تبدیل ہوگیا تھا جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کرلیا اور تصادم میں ملوث طلباء کی شناخت کی گئی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ایک طالب علم دوسرے طالب علم سے بات کررہے تھے کہ اسی دوران دونوں میں بحث بڑھ گئی اور ایک دوسرے کو دھکا دے دیا جس کے نتیجہ میں تیسرے سال کا طالب علم درگا پرساد زخمی ہوگیا۔ ایک تقریب کے دوران ایک لڑکی کو ہراساں کررہے تھے جس کے بعد دونوں طلباء آپس میں بحث کرنے لگے تھے۔ تھوڑی دیر بعد 40 طلباء کے گروپ نے منجیرا ہاسٹل میں داخل ہوکر طالبات پر حملہ کردیا۔ پولیس نے لڑکے کو پولیس اسٹیشن لے گئے لیکن جھگڑے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا اور اس لڑکی کا بیان قلمبند کیا گیا۔ دریں اثناء 19 طلباء کے خلاف الزام عائد کیا کہ ایک پولیس افسر کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا اور انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ش