جے این ٹی یو ۔ ہائی ٹیک سٹی فلائی اوور کا کام مکمل

,

   

حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی تا ہائی ٹیک سٹی فلائی اوور بریج کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ اس راجیو گاندھی مجسمہ فلائی اوور کی کشادگی سے ٹریفک بہاؤ میں بہتری ہوگی۔ میجسٹک شاپنگ مال سے شروع ہونے فلائی اوور ملائیشین ٹاون شپ سے قبل ختم ہوتا ہے۔ یہ علاقہ بے ہنگم ٹریفک کے لئے جانا جاتا ہے کیونکہ اس روٹ پر گچی باؤلی، کونڈا پور، مادھا پور آئی ٹی ہبس واقع ہیں ۔کوکٹ پلی، میاں پور اور دیگر علاقوں کو جوڑنے والی اس سڑک پر فلائی اوور کی تعمیر موٹررانوں کی دیرینہ ضرورت کی تکمیل ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اسٹرائیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فلائی اوور کی تعمیر کا کام انجام دیا۔