نئی دہلی۔ غیربی جے پی 6 ریاستوں کے وزراء
NEET
اور مشترکہ انٹرنس امتحانات کے انعقاد کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کی برسراقتدار ریاستوں کے وزراء کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مختلف گوشوں سے مسابقتی امتحانات کو ملتوی کرنے کی درخواستوں کے باوجود سپریم کورٹ نے امتحانات کے انعقاد کو یہ کہتے ہوئے ہری جھنڈی دکھا دی تھی کہ طلبہ کے مستقبل کو خطرہ میں نہیں ڈالا جاسکتا ۔
JEE
مینس امتحانات کا گزشتہ منگل سے آغاز ہوگیا جو انجینئرنگ کالجس میں داخلے کیلئے ہے۔ نیٹ 13 ستمبر کو ملک بھر میں منعقد ہوگا۔
JEE
مینس کیلئے 8.58 لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کروایا ہے جبکہ
NEET
امتحان میں 15.97 لاکھ طلبہ شرکت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے دو مرتبہ ان امتحانات کو ملتوی کرنے کے بعد 17 اگست کو اس کی اجازت دی تھی۔