یلاریڈی میں روڈ سیفٹی پروگرام ، ڈی ایس پی اور دیگر کا خطاب
یلاریڈی ۔ 10 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )یلاریڈی مستقر کے ایم آر پی فنکشن ہال میں آج ضلع ایس پی کے احکامات کے مطابق پولیس کے زیراہتمام روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ بھی رکھا گیا اس موقع پر نوجوانوں نے کثرت سے خون کا عطیہ دیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرینواسلو نے حادثوں سے محفوظ رہنے کیلئے ٹریفک قواعد پر مکمل طریقہ سے عمل آوری کرنے کا مشورہ دیئے ۔ نوجوانوں کو زندگی کی اہمیت بتاتے ہوئے حادثوں سے بچنے اور خود کو محفوظ رکھنے کیلئے مختلف مشورے دیئے ۔ آر ڈی او پربھاکر نے روڈ سیفٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے سے روکنے والدین کو تائید کی ۔ ایم وی آئی شنکر راؤ نے حادثات کو رونما ہونے سے روکنے اور ان سے خود کا تحفظ کرنے شاہراہ پر سائین بورڈ سے متعلقہ شعور بیدار کرنے پر زور دیا ۔ تحصیلدار مہیندر کمار نے کہا کہ قومی روڈ سیفٹی پروگرام سے عوام کو حادثوں سے متعلق شعور دلانا اہم مقصد ہے جس کا انسداد کرنا اسان ہے ۔ ہر کوئی سیٹ بیلٹ ، ہیلمٹ ، کم رفتار سے سفر کرے تو حادثوں کو روکا جاسکتا ہے ۔ سرکل انسپکٹر رویندر نائیک ، سب انسپکٹر مہیش ، اے ایم وی آئی ودیا دھر اور دوسروں نے بھی روڈ سیفٹی قومی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو ٹریفک کے اشد ضروری قواعد پر ضرور عمل کرنے کا مشورہ دیا ۔