حادثہ میں فوت میکانک کو یونین کی جانب سے امداد

   

بچکنڈہ ۔ بچکنڈہ منڈل کا موضع تکڑپلی کا رہنے والا موٹر میکانک سائینا چند دن قبل سڑک حادثہ میں انتقال ہونے پر ضلع کاماریڈی میکانک یونین کی جانب سے سائینا کی اہلیہ کو 15000 روپئے حوالے کئے اور گہرے رنج کا اظہار افسوس کیا ۔ تفصیلات کے بموجب میکانک یونین کا ایک ماہ قبل آغاز ہوچکا ہے ۔ 15000 روپئے تعاون کرنے پر ہر گوشے سے ستائش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ضلع کاماریڈی صدر پی رمیش کمیٹی صدر ساجد بچکنڈہ صدر عبدالقدیر ، گوڈپگل منڈل صدر مہیندر ریڈی ، اڈوائزر شیخ شبیر ، سانواڑہ واجد ، اشو خان ، بھیم راؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔