نظام آباد 2اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد کے فن تجوید کے ماہر 25 سالہ علمی تجربہ رکھنے والے استاذ حافظ فیاض مخدوم جو گذشتہ برسہا برس سے مختلف مدارس و مکاتب میں طلباء کو فن تجوید کے ساتھ نورانی قاعدہ پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن کی حسن خدمات کو سراہتے ہوئے آج دارالعلوم سعیدیہ کی انتظامیہ کی جانب سے مثالی استاد ایوارڈ دیا گیا اور شال پوشی کی گئی اس موقع پر الحاج محمد نصیر الدین موظف لیکچرار، مولانا صلاح الدین قاسمی، مدرسہ حسین احمد مدنی مولانا خضر احمد خان قاسمی، مولانا مرزا ہاشم بیگ حسامی ،مفتی عبد الماجد قاسمی ، مفتی سہیل قاسمی، مولانا ارشد علی قاسمی، مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی، مولانا اعجاز قاسمی ،مولانا محمد حفیظ علی قمر، مولانا ابرار قاسمی، حافظ حنیف ، حافظ راشد ،حافظ تراب الدین، محمد اعجاز انچارج کارپوریٹر ،ڈاکٹر رشید علی کے علاوہ مختلف طبقات تعلق رکھنے والے معززین شہر موجود تھے۔