مولانا کے انتقال پر صدر تلنگانہ جاگروتی کے کویتا کا اظہار رنج
نظام آباد۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر تلنگانہ جاگروتی کے کویتا نے جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مولانا کی بطور ممتاز عالم دین اور ملت کے رہنما نمایاں خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ مولانا شبیر احمد نے مسلمانوں کی تعلیمی و سماجی ترقی کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ کویتانے دعا کی کہ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔