حیدرآباد : وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے مہیشورم حلقہ کی جل پلی میونسپلٹی کے استفادہ کنندوں میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس تقسیم کئے اور اس موقع پر کہاکہ حکومت کلیان لکشمی شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ غریب والدین کی بیٹیوں کی شادی کے لئے مدد کررہی ہے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ حالات چاہے کتنے ہی سنگین ہوں ریاست میں کوئی ویلفیر اسکیم بند نہیں ہوگی۔