حجاب تنازعہ: ‘حجاب’ پہننے والی لڑکیاں کلاس میں داخل نہیں ہو پائیں گی، کالج انتظامیہ کا فیصلہ

   

کرناٹک کے اڈوپی میں گورنمنٹ ویمنس پی یو کالج نے واضح طور پر مطلع کیا ہے کہ طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اڈپی کے ایم ایل اے اور کالج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر کے۔ رگھوپتی بھٹ نے پیر کو اس سلسلے میں پانچ میں سے چار احتجاج کرنے والی طالبات کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔ بھٹ نے کہا کہ لڑکیوں کو حجاب پہن کر کلاسوں میں داخل ہونے کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے جب کہ کلاسوں میں صرف یونیفارم کی اجازت ہے۔ لڑکیوں کے والدین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ لڑکیوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے مرد ارکان سے بات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گی۔بھٹ نے کہا کہ منگل سے طالبات کو کالج کیمپس میں کسی بھی قسم کا افراتفری پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امتحان قریب آنے پر کچھ دیگر طالبات کے والدین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور اگر طالبات یا ان کے والدین کو مزید کوئی شکایت ہے تو وہ اسے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھیں گے۔