حجاج کرام کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنا میرا مقصد :معینہ بے نظیر

   

ممبئی۔ ممبئی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہچانا میرا مقصد ہے اور اس میں ہر طرح کی جدت لانے کی بھی کوشش کی جائیگی تاکہ حجاج کرام سفر حج کے دوران دشواریوں سے محفوظ رہے گزشتہ دو سال سے کورونا کے سبب حج محدود کر دیا گیا تھا لیکن امید ہے کہ آئندہ سال حج ہوگا ان خیالات کا اظہار آج یہاں حج کمیٹی آف انڈیا کی پہلی مسلم خاتون چیف ایگزیکٹیو افسر سی ای او معینہ بے نظیر نے کیا۔ پہلی مسلم خاتون سی ای او نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن کو آسان بنانے کے ساتھ سابقہ کاموں کو جاری رکھتے ہوئے ہر طرح کی جدت پسندی لانے کی کوشش کی جائے گی اس کے علاوہ نظام میں تبدیلی بھی ممکن ہے جبکہ حج آپریشن برسوں سے جاری ہے ایسے میں کچھ نئی تبدیلی بھی رونما ہوئی ہے جیسے کہ حج نظام میں ڈیجیٹل نظام بھی اب وقت کی ضرورت ہوگئی ہے جو بخوبی انجام دیا جارہا ہے ۔ معینہ بے نظیر اقلیتی محکمہ کی سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ ڈائریکٹر حج بھی ہے اسی لئے انہیں عبوری سی ای او کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ معینہ بے نظیر نے کہا کہ اقلیتی محکمہ کے ذریعہ کئی ایسی اسکیم بھی نافذ العمل ہے جس میں اقلیتی طلباء و طالبات کو کافی فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے 2008 ء سے نیا سویرا اسکیم بھی نافذ العمل ہے لیکن یہ اسکیم زیادہ مقبول نہ ہونے کی وجہ سے اس کا فائدہ اقلیتیں اٹھانے سے قاصر رہتی ہیں ۔