حرمین شریفین میں ’قرأت قرآن کریم ‘پروگرام

   

ریاض: حرمین شریفین کے نگران ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے بتایا ہے کہ مسجد حرام میں ’قرأت قرآن‘ کریم پروگرام سے اب تک 64 ہزار زائرین مستفید ہوئے ہیں۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو جاری ایک بیان میں صدارت عامہ نے بتایا کہ ’مقرآ القرآن‘ صدارت عامہ نے انکشاف کیا ہے ’مقرآ‘ منصوبے سے استفادہ کرنے والے زائرین کی تعداد 64 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد اپنی تلاوت قرآن، تلفظ اور حفظ کو بہتر کرنے میں مدد دینا ہے۔اس پروگرام میں حصہ لینے کے خواہشمند زائرین کو کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ اور اسناد بھی جاری کی جاتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقراء پروجیکٹ میں 65 اساتذہ شامل ہیں جبکہ طلباء کی تعداد 650 کے قریب ہے۔ اس کے برعکس مقراء میں تدریس 24 گھنٹے کے دوران 6 پیریڈز میں ہوتی ہے۔
اس پروگرام میں 37 خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ مقرآ میں زیر تعلیم طالبات کی کل تعداد 6 کورسز میں تقریباً 580 طالبات کے لیے پہنچ گئی ہے۔ یہ پروگرام روزانہ 600 سے زائد مرد زائرین اور 700 سے زائد خواتین زائرین کو تلاوت کی تصحیح بھی کرتا ہے۔ اعتکاف میں بھیٹے زائرین کو خلوت میں قرآن پاک کی تلاوت کی تصحیح کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔