حرمین شریفین میں ماہ صیام کے آخری عشرے کے دوران زائرین کے لیے خصوصی انتظامات

,

   

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے ماہ صیام کے تیسرے اور آخری عشرے کے موقعے پر حرم مکی اور مسجد نبوی میں زائرین، نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کے لییشایان شان انتظامات کیے ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرم مکی میں نمازیوں اور معتمرین کی مدد کے لیے سات ہزار سے زاید رضا کاروں پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔مسجد حرام میں تکنیکی اور سروسز امور کی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے اور آخری عشرے کے دوران نمازیوں اور زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو اپنی عبادت میں زیادہ سے زیادہ سہولت اور آرام فراہم کرنا ہے۔ایجنسی نے اپنی مربوط ورک سسٹم کے ذریعے پوری تیاری مکمل کر لی ہے۔ یہ مربوط سسٹم چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرین اور معتمرین کی مدد کرے گا۔ زائرین کے لیے وضع کردہ نئے پلان کے تحت حرم مکی میں باقاعدگی کے ساتھ جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ، سینی ٹائرز کا استعمال،، آپریشن، نقل وحمل اور ٹرانسپورٹ کو تیز کرنا شامل ہے۔