ریاض: (کے این واصف) حرمین شریفین کے زائرین کیلئے کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی میں فوری مدد مہیا کرائی جاتی ہے۔ اس کیلئے ھلال احمر 24 گھنٹے مستعد رہتی ہے۔ گزشتہ روز مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے مغربی صحن میں عمرے پر آنے والی سوڈان کی ایک زائر خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں کی صحت بہتر ہے۔