تل ابیب: غزہ میں جنگ کو 38 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحد پر بھی حالیہ دنوں میں کشیدگی بڑھی ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے میزائل حملے میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جواب میں اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے لبنانی حزب اللہ کو خبردار کیا کہ وہ شمالی اسرائیل پر حملوں کو بڑھا کر آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان اوفیر گینڈل مین نے نتن یاہو کے حوالے سے کہا ایسے لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری افواج اور شہریوں کے خلاف حملوں کو بڑھا سکتے ہیں، وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔نتن یاہو نے مزید کہا کہ اس آگ کا جواب کا اسے سے زیادہ شدید آگ سے ہی دیا جائے گا۔ ہم شمال اور جنوب میں سکیورٹی بحال کریں گے اور ہم حماس کو تباہ کر دیں گے۔اتوار کو امریکی وزیر دفاع نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گیلانٹ سے بات چیت میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے حزب اللہ کے ساتھ بھی جنگ چھڑ جائے۔ امریکی انتظامیہ کو اسرائیلی وزیر دفاع گیلانٹ کی جانب سے حزب اللہ کو دی گئی دھمکیوں پر تشویش ہے۔
روسی فیکٹری میں ایرانی ڈرونز کے ذخیرہ کا انکشاف
واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے روس اور ایران کے تعلقات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اپنے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ امریکہ کا دعویٰ ہیکہ تہران ماسکو کے ساتھ الابوگا میں ڈرون تیار کرنے کیلئے تعاون کر رہا ہے، اس کے علاوہ اسے ڈرون فراہم بھی کیے جا رہے ہیں۔ایک تحقیقی ادارہ نے پیر کو اعلان کیا کہ سیٹلائٹ تصاویر نے روس میں ایک فیکٹری کی تعمیر میں پیشرفت ظاہر کی ہے جو بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزائن کردہ ڈرون تیار کرے گی۔
ان ڈرونز کو ماسکو یوکرین کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرے گا۔ستمبر کے وسط میں لی گئی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیکٹری میں نئی تعمیر کا تعلق براہ راست ایک عمارت کے لیک ہونے والے بلیو پرنٹ سے ہے ۔
جو کہ دیگر لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق بڑے پیمانے پر ایرانی شاہد 136 ڈرون تیار کرنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔