حزب اللہ عہدیدار اسرائیلی حملہ میں ہلاک

   

بیروت : اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی جاری ہے۔ لبنان میں موجود حزب اللہ تحریک کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کی کفر شوبہ پہاڑیوں میں واقع رویسات العال نامی علاقہ کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ بہادر فلسطینی عوام کی شجاعت اور وقارکا ساتھ دینے کے لیے کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی میں حزب اللہ کے ایک نامور عہدیدار کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں اس کی موت ہو گئی ہے۔

امریکہ: ریاست کینٹکی میں ایک گھر پر مسلح حملہ،4 افراد ہلاک
نیویارک : امریکی ریاست کینٹکی میں ایک گھر پر مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے مسلح حملے کے بارے میں بیان دیا۔بتایا گیاہے کہ گھر پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے، پولیس نے بتایا کہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق حملہ آورنے فرار ہونے کی کوشش کے دوران اپنی گاڑی ٹکراتے ہوئے خود کو گولی ما ردی جسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔