حزب اللہ کے ساتھ تعاون جاریرکھنے ایران کا اعلان

   

تہران : ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم، لبنان کی حزب اللہ اور علاقے میں موجود “مزاحمتی تحریکوں” کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق نو منتخب صدر پزشکیان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے تہینتی پیغام کے جواب میں انہیں مراسلہ ارسال کیا ہے۔مراسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ “ایران، حزب اللہ اور علاقے کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ تعاون ایران کی بنیادی پالیسی ہے”۔پزشکیان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ علاقے کی مزاحمتی تحریکیں اسرائیل کو فلسطینی عوام اور علاقے کے دیگر عوام کے خلاف جنگی جنون اور مجرمانہ پالیسیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔