سرینگر۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) حزب المجاہدین کے ایک عکسیت پسند کو جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ یہ باتیں پولیس کے بعض عہدیداروں نے بتائیں۔ شوکت احمد تانتری جو کل گام ضلع کے رہنے والے ہیں انہیں چہارشنبہ کے دن قاضی پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق تانتری کا تعلق ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین سے بتایا گیا۔ پولیس نے چدورا پولیس تھانے میں اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے جو گولہ بارود برآمد ہوا ہے اسے ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔
اور اس بات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے کہ کہیں ان کا تعلق دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں سے تو نہیں ہے۔