حضرت صوفی سید مرتضی علی شاہ حسینی عثمان آباد کا ظہیرآبادمیں توقف ، والہانہ استقبال

   

ظہیرآباد 13/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)الحاج حضرت سید مرتضی شاہ حسینی المعروف افسر پاشاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت خواجہ سید شمس الدین غازی عثمان آباد دورہ حیدرآباد سے واپسی عثمان آباد کے موقع پر شیخ جہانگیر صدر ٹریڈ یونین ڈرائیور اسوسی ایشن دفتر پر مختصر توقف کیا ظہیرآباد مسلم نوجوانوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا حضرت صوفی سید مرتضی شاہ حسینی المعروف افسر پاشاہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام پر مکمل عمل پیرا ہوکر زیادہ عبادت میں زندگی گزارنے کی تلقین کی اور کہا کہ حق اہل بیت بزرگان دین کی ہدایت پر مکمل عمل کریں اس موقع پر شیخ جہانگیر صدر ڈرائیور ٹریڈ یونین اسوسی ایشن عبدا سعید علم بردار قادر محی الدین اتو پٹیل اسحاق غوری محمد معین اظہر وسیم ریاض قاضی سید دانش سید کاشف ویگر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔