ہندوستان میں اس فلم کی نمائش کو روکنے جمعیتہ العلماء کی یادداشت پیش
بودھن ۔ ایک فلمی پروڈیوسر کی جانب سے انحضرت محمد ﷺ کی زندگی پر تیار کی گئی غیر ملکی فلم کی 21 جولائی کو ہندوستان میں ریلیز کرنے کے اعلان پر صدر جمعیت العلماء ہند شاخ بودھن مفتی جابر احمد اشاعتی نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور انہوں نے مقامی ایمہ و علماء دین کے وفد کے ساتھ دفتر آر ڈی او بودھن پہونچکر مذکرہ فلم کو نمائش کیلئے پیش کرنے کے ارادے کو ترک کردینے کا فلم پروڈیوسر سے مطالبہ کیا اور اپنے اس مطالبہ پر مبنی ایک یادداشت
RDO
بودھن کو پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں کسی کی نقل اتارنے یا تصویر کشی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا دستور ہند میں کسی کے مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے کسی کے جذبات کو مجروح کرنا جرم قرار دیا گیا ۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ممنوعہ فلم کی نمائش کی اجازت دئے جانا یہ حکومت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی ۔ مفتی جابر اشاعی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ یہاں ہمارے ملک میں یہ فلم ریلیز ہوگی توجو کچھ بھی سنگین نتائج برآمد ہوں گے اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔ مفتی جابر نے مذکورہ ممنوعہ فلم پر مکمل پابندی عائد کردینے اور یہاں کسی بھی ریاست میں اس فلم کی نمائش کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا ۔