حضرت مولانا عبدالاحد ازہری رکن بورڈ کا سانحہ ارتحال

,

   

آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تاسیسی اور ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالاحد ازہری(ناظم راجعون اعلیٰ معہد ملت مالیگاٶں)آج بروز منگل مورخہ 4 اپریل 2023 بوقت نماز فجر اللہ کو پیارے ہوگٸےانا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت مولانا قاضی عبدالاحد ازہری نامور عالم دین اور ممتاز فقیہ تھے،انہوں نے مہاراشٹر کی مشہور دینی درسگاہ معہد ملت میں نصف صدی تک تدریسی خدمت انجام دی،وہ اس ادارے کے ناظم اور شیخ الحدیث رہےطویل تدریسی مدت میں انہوں نے ہزاروں طلبہ کو پڑھایا اور سنوارا ،مولانا مرحوم آل انڈیا اسلامک فقہ اکیڈمی کے ناٸب صدر بھی تھے،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے ان کا بہت پرانا تعلق تھا،1972 ممبٸی میں منعقد ہونے والے مسلم پرسنل لا کنونشن میں وہ شریک ہوٸے تھے اس کے بعد سے تادم وفات بورڈ سے ان کا گہرا تعلق رہا،انہوں نےبورڈ کے معزز رکن کی حیثیت سے قابل قدر خدمت انجام دی،ان کی رحلت سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے قدیم اور معزز رکن سے محروم ہوگیا، دعا ہے کہ اللہ پاک حضرت مرحوم کی مغفرت فرماٸے، اعلیٰ علیین میں ان کو جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرماٸے ( آمین یارب العلمین)

✍🏼 محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ