حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کے کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ حضور نگر میں ٹی آر ایس کی عوامی ریالی شکریہ کی ریالی نہیں دھوکہ کی ریالی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حضور نگر کے عوام سے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کئی جھوٹے وعدے کیے ہیں ۔جن پر ہرگز عمل نہیں ہوگا ۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے چھ سال کے عرصہ میں کسی گرام پنچایت کو فنڈس نہیں دئیے ہیں ۔۔