حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر 29 شاپنگ مال کو نوٹس

   

ممبئی: عرس البلاد ممبی کے 29 بڑے شاپنگ مال کو آج یہاں ممبئی فائر بریگیڈ نے فارم جے کے تحت (آگ سے حفاظت کے اقدامات کے سلسلے میں پائی جانے والی خامیوں کے سبب) نوٹس جاری کیاہے ۔ یہ نوٹس ان مالز کے معانئے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ممبئی فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفیسر کے مطابق ، لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھولے گئے ان مالز میں فائر سیکیورٹی کے اصولوں کی صرف “جزوی طور پر تعمیل” کی گئی ہے ۔نوٹس جن 29 مالوں کو جاری کیا گیا ہے ان میں سٹی سنٹر مال ، سی آر 2 مال (نریمن پوائنٹ) ، نشترا مال (دادر) ، سبوربیا مال (باندرہ مغرب) ، ٹھاکر شاپنگ مال (کاندیولی) ، ہائکو مال شامل ہیں (پوائی) اور ڈریمز دی مال شامل ہیں ۔واضح رہیکہ گنجان مسلم آبادی والے علاقے ناگپاڑہ سے قریب واقع سٹی سینٹر مال میں زبردست آتشزدگی جس میں کروڑوں کی مالیت کے سامانوں کا نقصان ھوا تھا اس کے بعد محکمہ فائر نے شہر کے سبھی مالز کا فائر سیکوریٹی آڈیٹ کیا تھا جسکے دوران بعد یہ کاروائی کی گئی ہے ۔