حلقہ اسمبلی نرسا پور میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک

   

نرسا پور ۔ 17 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نرسا پور کے منڈل شیورام پیٹ کے حدود میں پیش آئے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے سات (7) افراد ہلاک ، ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب شیورام پیٹ کے موضع میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کلورٹ سے ٹکراکر بازو نہر میں گر گئی جس کے سبب کار میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع میدک ایس پی توپران ڈی ایس پی نے مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کی ۔ اس ضمن میں پولیس مصروف تحقیقات ہے۔