حماس نے مزید اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا

   

بیروت : فلسطین تحریکِ مزاحمت حماس کے عسکری ونگ ‘عزّالدین القسام بریگیڈ’ نے غزّہ کی پٹی میں آپریشن کے دوران گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں میں سے نئے یرغمالی بنانے کا اعلان کیا ہے۔القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 25 مئی ہفتے کی شام القسام کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجیوں کو جبالیہ مہاجر کیمپ کی ایک ٹنل کی طرف کھینچ کر ایک پیچیدہ آپریشن کیا ہے”۔ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ “جبالیہ کی ایک ٹنل میں اسرائیلی فوجیوں کو گھات میں لا کر دْو بدْو جھڑپ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوجی کمک پر بھی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹنل میں کھینچے گئے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تمام فوجیوں کو مردہ اور زخمی حالت میں ہتھیاروں سمیت اسیر بنا لیا گیا ہے۔ابو عبیدہ نے ویڈیو بیان میں ٹنل میں ہلاک ہونے والے ایک اسرائیلی فوجی کو اٹھانے کے اور اسرائیلی فوجی یونیفارموں، ہیلمٹوں اور اسلحے کے مناظر بھی شیئر کئے ہیں۔