حماس پر اسرائیل کے فضائی حملے ، غزہ سے راکٹ حملہ کا ردعمل

   

یروشلم ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے آج کہاکہ اس نے مزید فضائی حملے حماس کے مورچوں پر غزہ پٹی میں کئے ہیں کیونکہ غزہ پٹی سے ایک راکٹ سرحد پار داغا گیا تھا۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے راکٹ کے حملے کو روک دیا جو حماس زیراقتدار سرحدی علاقہ سے کیا گیا تھا۔ طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرس میں دہشت گردوں کے مورچوں پر جو حماس سے تعلق رکھتے تھے، غزہ پٹی میں حملہ کیا۔ یہ اسرائیلی فوج کے حماس کی دو چوکیوں پر دو فوجی کیمپ غزہ پٹی میں قائم ہیں، تازہ ترین حملہ تھے۔ بیا ن میں کہا گیا ہیکہ غزہ کی سرحد حالیہ ہفتوں میں قطر میں معاہدہ کے بعد نسبتاً پرسکون تھی۔ معاہدہ کے تحت لاکھوں امریکی ڈالر کی امداد ایندھن کی خریداری اور عملہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔