حماس کا ٹرمپ کے بیان کاخیر مقدم

   

غزہ سٹی : حماس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کیے جانے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل نہ کیے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔کوئی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر اس موقف کو مزید تقویت دی جائے۔خیال رہے کہ حماس کے ترجمان کا بیان امریکی صدر کے بیان کے بعد گزشتہ روز سامنے آیا ہے، جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو کوئی نہیں نکال رہا۔