حمزہ یوسف بالآخر مستعفی

   

ایسٹ لندن: اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا، جس سے برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیے اس سال کے آخر میں متوقع قومی انتخابات میں اپنی سابق اسکاٹش ہارٹ لینڈ میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔39 سالہ سیاست دان نے کہا کہ وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ کے عہدہ سے بھی دستبردار ہو جائیں گے لیکن جب تک ان کا جانشین نہیں مل جاتا وہ اس پوزیشن پر رہیں گے۔حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے گرینز کے ساتھ اتحاد کے معاہدہ کو ختم کرنے کی وجہ سے ایک ہفتے تک ہونے والی افراتفری کے بعد پیر کو سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔