حملوں کے بارے میں سعودی عرب کچھ نہیں جانتا :ایران

   

Ferty9 Clinic

ماسکو، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر کے مشیر حسام الدین عشونا نے کہا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملہ کے سلسلہ میں ان کے ملک پر الزام لگانے والے سعودی عرب حملوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور وہ یہ بھی سمجھنے میں ناکام رہا ہے کہ اس کا دفاعی نظام حملہ کو روکنے میں کیوں ناکام رہا۔سعودی عرب نے اس حملہ کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس کے جواب میں مسٹر عشونا نے یہ بیان دیا ہے ۔چہارشنبہ کو سعودی عرب کی وزارت دفاع نے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کی تصدیق کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ ایران نے ان الزامات کو سرے سے مسترد کردیا ہے ۔مسٹر عشونا نے کل ٹوئٹ کیا‘‘پریس کانفرنس یہ ثابت کرتا ہے کہ سعودی عرب کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ میزائل اور ڈرون کہاں بنائے گئے تھے اور انہیں کہاں سے لانچ کیاگیا تھا۔