حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے آج ایک اور حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 کروڑ حوالہ کی رقم برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 سے ایک کار میں غیر قانونی طور پر حوالہ کی رقم منتقل کی جارہی تھی اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس میں 2 کروڑ نقد رقم کو ضبط کیا گیا جبکہ 4 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل گاندھی نگر علاقہ میں بھی پولیس نے 3.5 کروڑ روپئے کی رقم برآمد کی تھی۔ب