حوثیوں کا بحیرہ احمر میں ڈنمارک کے جہازپر میزائل حملہ

   

واشنگٹن: یمن میں انصار اللہ تحریک (حوثی) کے زیر کنٹرول علاقوں سے چار اینٹی شپ میزائل داغے گئے ۔ ان میں سے تقریباً تین کو بحیرہ احمر میں ڈینش تجارتی جہاز ایم ٹی پولکس کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ امریکن سنٹرل کمانڈ نے آج یہ اطلاع دی۔ ’سینٹ کام‘ نے کہا کہ چار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں سے بحیرہ احمر میں داغے گئے جس سے ایم ٹی پولکس یا کسی دوسرے جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔