این ڈی اے کی نئی اصطلاح ’ نو ڈاٹا ایولیبل ‘ ریاستی وزیر کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد :۔ ریاست میں گریجویٹ حلقوں کے کونسل انتخابات میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ تمام سیاسی سرگرمیاں ملازمتوں کے فراہمی کی ارد گرد گھوم رہی ہے ۔ حکمران جماعت ٹی آر ایس اور اپوزیشن ایک دوسرے کو کھلے عام مباحث کا چیلنج پیش کررہے ہیں ۔ چند دن قبل کانگریس کے قائدین نے ملازمتوں کی فراہمی پر شہیداں تلنگانہ گن پارک پر ریاستی وزیر کے ٹی آر کو مباحث کیلئے چیلنج کیا تھا ۔ آج بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل رامچندر راؤ نے عثمانیہ یونیورسٹی پہونچ کر چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کا انتظار کیا اور ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر سے استفسار کیا کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی پہونچ چکے ہیں تم کہاں ہو ؟ اس کا طنزیہ جوابی ٹیوٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے نریندر مودی کے وزیراعظم بننے سے پہلے کئے گئے وعدوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے کتنے ملازمتیں فراہم کی ہے ۔ اس کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے میں مصروف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سال میں 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اس حساب سے 6 سال میں 12 کروڑ ملازمتیں فراہم کی جانی چاہئے ۔ وہ فراہم کئے گئے ہیں یا نہیں اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہر شہری کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ جن دھن کھاتوں میں ابھی تک کتنے پیسے جمع ہوئے اس کا حساب کتاب کررہا ہوں ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر ، این ڈی اے کی اس طرح اصطلاح پیش کی ۔ ( ’ این ‘ کے معنی ’ نو ‘ ، ’ڈی ‘ کے معنی ’ ڈاٹا ‘ ، ’ اے ‘ کے معنی ’ایولیبل ‘ ) سے تعبیر کیا ۔ ان کے سوال کا کوئی جواب ہو تو اس کو شیئر کرنے کا جواب چیلنج کیا ۔۔